Monday, January 6, 2025
ہومSportsمحمد یوسف کا استعفیٰ مسترد پی سی بی میں نئی ذمہ داری...

محمد یوسف کا استعفیٰ مسترد پی سی بی میں نئی ذمہ داری ملے گی 



 ( 24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نےسابق  ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کااستعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا ,محمد یوسف کو  2، 3 ذمہ داریوں کی پیشکش کی جائے گی جن میں سے سابق کرکٹر کو کسی ایک  کا انتخاب کرنا ہو گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی مستقبل میں عبدالرزاق سے بھی رابطہ کر کے انہیں نئی ذمہ داری دے گا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں