Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقال کر گئے



( 24نیوز) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا،انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،انہوں نے مرحوم چوہدری محمد عزیز کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ مرحوم کی اپنے حلقے کی عوام اور پارٹی کیلئے پیش کی جانے والی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے۔

چوہدری عزیز  3 بار ممبر اسمبلی اور سینئر وزیر رہے، ایک بار قائم مقام وزیراعظم بھی رہے۔

یاد رہے 2 دن قبل ہی مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

نمازجنازہ  میں رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ، سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، سابق وزرائے اعظم سردارتنویر الیاس، سردار عتیق اور  یعقوب خان بھی شریک ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف کا طبی معائنے کے لئے  لندن جانے کا امکان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں