بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک اور بھانجی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے۔
ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر جاری تصویر کو کیپشن دیا ہے ’لائف لائنز‘۔
پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا اس وقت دبئی میں اپنے والدین اور بہن کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آ رہی ہیں۔
ان ہی دنوں میں ثانیہ مرزا کی اپنی بھانجی کے ساتھ اچھی قربت ہوگئی، وہ بیٹے اذہان کے ساتھ تصاویر میں بھانجی کو بھی اکثر شامل کرتی ہیں۔
نئی تصویر میں ثانیہ مرزا نے ان دونوں بچوں کو اپنی ’لائف لائن‘ قرار دیا۔
ثانیہ مرزا کی یہ تصویر اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں یہ دونوں بچے ان کا سہارا بنے ہوئے ہیں، یہی دونوں ان کا حوصلہ اور طاقت ہیں۔
ثانیہ مرزا کے فالوورز سمیت پاکستانی معروف شخصیات کی جانب سے بھی انہیں مضبوط رہنے کی دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔