Monday, December 23, 2024
ہومSportsمشہور ریسلر رے مسٹیریو سینئر انتقال کرگئے

مشہور ریسلر رے مسٹیریو سینئر انتقال کرگئے



میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور میکسیکن ریسلر رے مسٹیریو سینئر جو ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹار اور ہال آف فیم رے مسٹیریو جونیئر کے چچا ہیں، 66  برس  کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ریسلنگ کے اس لیجنڈ جن کا اصل نام میگوئل اینجل لوپیز ڈیاز تھا، ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹار ڈومینک مسٹیریو کے  دادا بھی تھے اور انہوں نے کئی میکسیکن پروموشنز میں شاندار کارکردگی دکھائی، جن میں ورلڈ ریسلنگ ایسوسی ایشن شامل ہے۔

نیوز 18 کے مطابق مسٹیریو سینئر  نے جنوری 1976 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پرو ریسلنگ ریولوشن، تیجوانا ریسلنگ، اور ورلڈ ریسلنگ ایسوسی ایشن جیسے اداروں میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔ اپنے بھتیجے سے ممتاز رہنے کے لیے انہیں اکثر ری مسٹیریو سینئر کہا جاتا تھا، جبکہ ڈومینک ان کے پوتے ہیں۔ ان کی پوتی عالیہ بھی کئی مواقع پر ڈبلیو ڈبلیو ای میں نظر آچکی ہیں۔

انہوں نے ایک مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو اے ورلڈ جونیئر لائٹ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیتی اور رے مسٹیریو جونیئر کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو اے ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ بھی جیتی۔

یہ افسوسناک خبر محض اس خبر کے چند ہفتے بعد سامنے آئی ہے جب رے  مسٹیریو جونیئر کے والد اور ڈومینک کے دادا، رابرٹو گٹیرریز 17 نومبر کو 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں