Saturday, December 28, 2024
ہومSportsمضبوط کم بیک کیلئے کوشش کروں گا: شاہین آفریدی

مضبوط کم بیک کیلئے کوشش کروں گا: شاہین آفریدی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لیے بیسٹ آف لک۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط کم بیک کے لیے کوشش کروں گا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

 پلیئنگ الیون سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ 

اس علاوہ بابر اعظم اور نسیم شاہ کو بھی آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں