Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsمعروف فٹبالر لیونل میسی کس کو میسج کر رہےتھے؟ اہلیہ نے رَنگے...

معروف فٹبالر لیونل میسی کس کو میسج کر رہےتھے؟ اہلیہ نے رَنگے ہاتھوں پکڑ لیا



(24 نیوز ) آپ امیر ہوں یا غریب ، مشہور ہوں یا گمنام ، بیویاں سب کی ایک جیسی ہی ہوتی ہیں، یہ محاورہ پہلے ڈونلڈ ٹرمپ پر ان کی اہلیہ کی جانب سے غصہ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا کی ذینت بنا تھا تو اب اسے  سچ ثابت کیا ہے کہ لیونل میسی کی بیوی نے ۔

جی ہاں !ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کی ایک ویڈیو انتہائی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کسی کو میسج کر رہے ہیں لیکن ان کی اہلیہ کن اکھیوں کیساتھ ان کے میسج پڑھ رہی ہوتی ہیں،دراصل یہ سین انٹر میامی میچ کا  ہے جسے میسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ انجوائے کرنے پہنچے ہیں۔

ایسے میں دوران میچ جب کیمرہ ان کی جانب جاتا ہے تو میسی کسی کے ساتھ میسجنگ میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں جس پر اہلیہ تشویش کا شکار ہو جاتی ہیں۔

 
 

میسی کو موبائل فون استعمال کرتا دیکھ ان کی اہلیہ ترچھی نگاہوں سے شوہر کے فون میں تجسس کے ساتھ دیکھتی نظر آتی ہیں ۔ اور یہ مناظرکیمرے کی آنکھ میں قید بھی ہو گئے ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اکثر خواتین اپنے شوہروں کےساتھ ایسا ہی کرتی ہیں جیسا کہ میسی کی اہلیہ نے ان کے ساتھ کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں