ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف کرکٹر یووراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم بھوشن کمار اور راوی بھگچنڈکا کی پروڈکشن ہاؤس کے تحت بنایا جائے گا، فلم میں یووراج سنگھ کی زندگی کا احاطہ کرتے ہوئے ان کے کرکٹ کیریئر کی کامیابیوں کو فلمایا جائے گا۔کرکٹ کے علاوہ فلم کرکٹر کی کینسرسےجنگ لڑنے کی دلچسپ کہانی بھی دکھائی جائے گی جو ان کی محنت اور عزم کو نمایاں کرے گی۔اس موقع پر یووراج سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ فلم کیلئے پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی فلم سے دوسرے لوگوں کو اپنے خواب پورے کرنے کی ہمت ملے گی۔فلم کا نام، کاسٹ اور ریلیز کے حوالے سے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور توقع ہے کہ جلد اس کا اعلان کیا جائے گا۔