Thursday, December 26, 2024
ہومSportsملتان سلطانز کا جیت کیساتھ پی ایس ایل 9 کا آغاز، کراچی...

ملتان سلطانز کا جیت کیساتھ پی ایس ایل 9 کا آغاز، کراچی کنگز کو شکست


فوٹو بشکریہ ملتان سلطانز / ایکس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 55 رنز سے شکست دے دی۔ 

ملتان سلطانز کے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 8 وکٹوں پر 130 رنز ہی بناسکی۔ 

ملتان میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ 

ملتان سلطانز کے ریزا ہینڈرکس نے 79 اور خوشدل شاہ نے 28 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں جبکہ کپتان محمد رضوان 11 اور ڈیوڈ ملان 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈینئل سیمز نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے بیٹرز بجھے بجھے دکھائی دیے۔ پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز ہی بناسکی۔ 

کپتان شان مسعود نے 30 اور شعیب ملک نے 53 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ کیرون پولارڈ 28 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ ان کے علاوہ کراچی کنگز کا کوئی بھی کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرادیا۔

اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 190 رنز بناسکی،  بابر اعظم 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں