Thursday, December 26, 2024
ہومSportsملتان ٹیسٹ: ابرار احمد بخار میں مبتلا ہو گئے

ملتان ٹیسٹ: ابرار احمد بخار میں مبتلا ہو گئے


لیگ اسپنر ابرار احمد—فائل فوٹو

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز لیگ اسپنر ابرار احمد بخار میں مبتلا ہو گئے۔

بخار کی وجہ سے ابرار چوتھے روز ٹیم کے ساتھ فیلڈ میں نہیں آئے۔

ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 35 اوورز کرائے اور 174 رنز دیے۔

ابرار احمد نے 35 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ میچ چوتھے دن میں داخل ہو گیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنا لیے تھے۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں