Monday, December 23, 2024
ہومSportsمودی بریانی کھانے لاہور جاسکتے ہیں تو ٹیم بھیجنےمیں کیا حرج ہے...

مودی بریانی کھانے لاہور جاسکتے ہیں تو ٹیم بھیجنےمیں کیا حرج ہے ؟ بھارتی سیاستدان پھٹ پڑے



( ویب ڈیسک )بھارتی سیاستدان تیجا شوی یادیو  بھی چیمپئنز  ٹرافی کیلئے بھارتی  ٹیم کو  پاکستان بھیجنے کے حق میں بول پڑے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو کے بیٹے اور سیاستدان تیجاشوی یادیو  نے بھارتی ٹیم کو  پاکستان بھیجنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا مناسب عمل نہیں ہے۔

بھارتی سیاستدان تیجاشوی یادیو کا کہنا ہے کہ  کیا اولمپکس میں ہر کوئی ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کرتا؟ بھارتی  ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کیوں نہیں جا سکتی۔ 

تیجاشوی یادیو نے سوال اٹھایا کہ ’جب نریندر مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے تو کرکٹ ٹیم کے جانے میں کیا حرج ہے؟ 

  واضح رہے کہ تیجاشوی یادیو سینئر بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیو کے چھوٹے بیٹے ہیں جو ریاست بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے 100 روز قبل شیڈول کا اعلان کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں 90 روز باقی رہنے کے باوجود آئی سی سی نے تاحال چیمئنز ٹرافی کا شیڈول جاری نہیں کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں