Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsمچل جانسن کا اسٹیو اسمتھ پر پیسے کیلئے T20 کرکٹ کھیلنے کا...

مچل جانسن کا اسٹیو اسمتھ پر پیسے کیلئے T20 کرکٹ کھیلنے کا الزام


—فائل فوٹو

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے اسٹیو اسمتھ پر پیسے کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کا الزام عائد کردیا۔

مچل جانسن نے کہا ہے کہ اسٹیو اسمتھ پیسے کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، مجھے حیرانگی ہوگی کہ اگر اسٹیو اسمتھ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، وہ ٹیسٹ کیریئر کے اختتام پر چند لیگز میں حصہ لیں گے۔

مچل جانسن نے کہا ہے کہ اسٹیو اسمتھ ورلڈ کپ کھیل کر اپنے لیگز کھیلنے کے امکانات کو روشن کرنا چاہتے ہیں، وہ لیگز کھیل کر بڑے بڑے چیک اکٹھے کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم میں اسٹیو اسمتھ کے لیے جگہ صرف اوپنر کی حیثیت سے ہے، آسٹریلوی ٹیم چاہتی تھی کہ اسٹیو اسمتھ ورلڈ کپ سے قبل مسلسل رنز کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں تسلسل کے ساتھ رنز نہ کر سکے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں