Monday, January 6, 2025
ہومSportsمچل  سٹارک کی گیند بال آف دی سنچری’’ان پلے ایبل‘‘ قرار   

مچل  سٹارک کی گیند بال آف دی سنچری’’ان پلے ایبل‘‘ قرار   



(24 نیوز)بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل سٹاک کی گیند کو ’’بال آف دی سنچری ‘‘قرار دیدیا گیا۔

آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ بلے باز نے دعویٰ کیا ہے کہ مچل سٹارک نے جس بال پر بھارتی بیٹر ایشون کو آؤٹ کیا وہ بال آف دی سنچری تھی۔

پنک بال ٹیسٹ میں مچل سٹارک کی یشسوی جیسوال کو کرائی گئی ڈلیوری پر اب تک بحث ہورہی ہے  تاہم کچھ لوگ سٹارک کی اس گیند کو بال آف دی سنچری اور ’’ان پلے ایبل‘‘ قرار دے رہے ہیں جو انھوں نے روی چندرن ایشون کو کرائی، کینگرو پیسر نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی بیٹر کو کلین بولڈ کیا۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سابق آسٹریلوی لیجنڈ مارک وا کمنٹری باکس میں موجود تھے  جیسے ہیں انھوں نے  سٹارک کی حیرت انگیز ڈیلیوری دیکھی تو جذبات پر قابو نہ رکھ سے اور اسے بال آف دی سنچری قرار دیدیا۔ مارک وا نے کہا کہ یہ تقریباً بال آف دی سنچری تھی اور یہ بال کھیلنا ناممکن تھا۔

 سٹارک نے یہ بال کافی تیز کرائی تھی جو ہوا میں گھومتی ہوئی سیدھی روی چندرن ایشون کے پیڈ پر لگی، انھیں یہ گیند بالکل بھی نہ سمجھ پائے تھے بلکہ وہ نوآموز پلیئرز کی طرح ہوا میں محض بلا گھماتے نظر آئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں