Monday, January 6, 2025
ہومSportsمیرے آرڈر کا انتظار کریں چیف جسٹس اسلام آباد نے محسن نقوی...

میرے آرڈر کا انتظار کریں چیف جسٹس اسلام آباد نے محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محسن رضا نقوی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،آرڈر لکھواتے درخواست گزار کے وکیل کے بولنے پر چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہو گئے ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میرے آرڈر کا انتظار کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن رضا نقوی کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تعیناتی غلط ہوئی ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ آئین کے مطابق منتخب اور نگران وزیراعظم میں فرق ہے، نگران وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن نہیں ہو سکتا، چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا اختیار بطور پیٹرن وزیراعظم کے پاس ہے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ نگران وزیراعظم کے پاس یہ اختیار نہیں تھا۔

آرڈر لکھواتے درخواست گزار کے وکیل کے بولنے پر چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہو گئے ، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ آرڈر لکھوانے کے دوران بول رہے ہیں تو میں نہیں لکھواتا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میرے آرڈر کا انتظار کریں، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں