باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے جارے میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 474 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم کی 5 وکٹیں صرف 164 رنز پر گر گئی ہیں۔
بھارت کو فالوآن سے بچنے کےلیے مزید 110 رنز کی ضرورت ہے۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے پہلے روز کے اسکور311 رنز 6 وکٹ سے اننگز آگے بڑھائی۔
کپتان پیٹ کمنز تو 49 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے مگر اسٹیو اسمتھ کا بلا رنز اگلتا رہا، انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی 34ویں سنچری اسکورکی، وہ 140 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا پہلی اننگز میں 474 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، جسپریت بمرا نے 4، جڈیجا نے 3 اور آکاش دیپ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بھارت کی 2 وکٹیں 51 رنز پر گرگئیں، کپتان روہت شرما 3 اور کے ایل راہول 24 رنز بناکر کمنز کا شکار بنے لیکن تیسری وکٹ پر جسوال اور کوہلی نے 102رنز کی شرا کت کے ذریعے ٹیم کو سنبھالا دیا۔
جسوال 82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کوہلی نے 36 رنز اسکور کیے جبکہ آکاش دیپ صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
دن کے اختتام تک بھارت نے 5 وکٹوں پر 164 رنز بنالیے، اُسے فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 110رنز درکار ہیں۔