لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بی پی ایل میں میچ فکسنگ کے الزامات پر شعیب ملک کا ردعمل سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران میچ فکسنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فارچون بارشال کے کپتان تہیم اقبال نے اس معاملے پر موقف دیا۔ مجھے دبئی میں مصروفیات کے سبب بی پی ایل چھوڑنا پڑی۔
واضح رہے کہ فارچون بارشال کے مالک میزان الرحمٰن کا اس سے قبل بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ شعیب ملک پر فکسنگ سے متعلق لگائے گئےالزامات بے بنیاد ہیں۔