یوراگوئے کے اسٹار فٹبالر ڈاروین نونیز میچ ختم ہونے کے بعد اپنی فیملی کو نشے میں دھت تماشائیوں سے بچانے کیلئے ان پر کود پڑے۔
کوپا امریکا فٹبال چیمپئن شپ میں یوراگوئے کی کولمبیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد تماشائیوں کے اسٹینڈز میں انتہائی افسوسناک مناظر دیکھنے میں آئے۔
کولمبیا اور یوراگوئے کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے بعد شائقین آپس میں لڑ پڑے، جس کے بعد یوراگوئے ٹیم کے کچھ کھلاڑی اپنے اہل خانہ کی حفاظت کیلئے ہجوم میں داخل ہوگئے، کیونکہ ان کی فیملی کی جانب بوتلیں اور دیگر اشیاء پھینکی گئی تھیں۔
تاہم بعد میں سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرکے یوراگوئے کے کھلاڑیوں اور مداحوں کو الگ کردیا۔
اس دوران فٹبالر نووینز کو غصے میں شائقین کی جانب کرسی پھینکتے ہوئے بھی دیکھا گیا، تاہم سیکیورٹی اہلکار ان کے درمیان میں آگیا۔