لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔جیو نیوز ذرائع کے مطابق اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم، سپورٹ سٹاف اور میچز کے انعقاد پر ہونے والے اخراجات بھی شامل ہیں،اس کے علاوہ پی سی بی کے سالانہ بجٹ اور کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، سی او او اور سی ایف او کو تفصیلی رپورٹ بنا کر بریفنگ دینے کا کہا گیا ہے۔