Friday, December 27, 2024
ہومSportsناقابلِ شکست کا اعزاز برقرار عثمان وزیر نے 13ویں انٹرنیشل فائٹ بھی...

ناقابلِ شکست کا اعزاز برقرار عثمان وزیر نے 13ویں انٹرنیشل فائٹ بھی جیت لی



(24 نیوز) پاکستان کے انٹرنیشنل باکسر  عثمان وزیر نے اپنی 13ویں انٹرنیشل فائٹ بھی جیت لی۔

 بنکاک تھائی لینڈ میں کھیلی گئی فائٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا مقابلہ تھائی حریف جتسدا سگمانتسک سے ہوا، عثمان وزیر نے تھائی باکسر کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا، عثمان وزیر اپنی تمام  13انٹرنیشنل  فائٹس جیت کر اب تک ناقابل شکست ہیں، عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل،ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت چکےہیں.

یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل میں شکست کے بعد راشد خان کا بیان آ گیا

اس موقع پر باکسر عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ ایشین ٹائٹل، مڈل ایسٹ  اور ورلڈیوتھ ٹائٹل بھی جیت کر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا، آج تک کوئی پاکستانی باکسر یہ ٹائٹل نہیں جیت سکا، مجھے 13ویں فائٹ میں اپنے ورلڈ یوتھ ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا، فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے میں ٹائٹل فائٹ کی فیس جمع نہیں کروا سکا۔

عثمان وزیر نے مزید کہا کہ فائٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن وعدہ کرنے کے باوجود حکومت کی سپورٹ نہ ملنے کا افسوس بھی ہے، حکومتی سپورٹ نا ملنے کی وجہ سے میرا ورلڈ یوتھ ٹائٹل بغیر لڑے واپس لے لیا گیا، 9 سال کی مسلسل محنت اور اپنی مدد آپ کے تحت یہ ٹائٹل پاکستان کے لیے جیتا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں