Saturday, January 4, 2025
ہومSportsناورے کپ فٹبال: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا

ناورے کپ فٹبال: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا



ناورے کپ فٹبال میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو شکست دے کر مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔

اوسلو میں جاری ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے پیر کو دوسری کامیابی حاصل کی اور ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو شکست سے دوچار کردیا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے یہ میچ 0-5 سے جیتا۔ پاکستان نے پہلے ہاف میں دو اور دوسرے ہاف میں مزید تین گول اسکور کیے۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کاشف نے 2، کپتان محمد عدیل، محمد خان اور شاہد انجم نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان ٹیم کی جیت کے بعد ناروے میں پاکستانی کمیونٹی نے جیت کا جشن بھی منایا۔

ایونٹ میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا تیسرا میچ کل کھیلے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں