پاکستان کے نوجوان فٹبالرز اے ایف سی انڈر 17 اور انڈر 20 ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم رہ گئے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے دونوں ایونٹس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔
اے ایف سی نے ایشین انڈر 17 اور ایشین انڈر 20 ایونٹس کےلیے ٹیموں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پاکستان کا نام شامل نہیں۔
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی نے ایونٹ میں اینٹری کی تصدیق نہیں کی تھی جس کی وجہ فیفا سے فنڈز نہ ملنا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایف ایف کی ہر ایونٹ میں شرکت فیفا فنڈنگ سے مشروط ہوتی ہے۔ ہر ایونٹ سے قبل پی ایف ایف فیفا کو اس کی تفصیلات بھیجتا ہے، منظوری کے بعد پھر اس میں شرکت کی تصدیق کرکے اخراجات کا تخمیہ لگایا جاتا ہے
ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے ان دونوں یوتھ ایونٹس کےلیے بھی تفصیلات بھیجی تھیں لیکن فیفا سے فنڈنگ پر جواب نہیں آیا۔
دوسری جانب ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف کو ماضی کے ایونٹس کے اخراجات کے باوجود فنڈز جاری نہیں ہوئے جس کی وجہ سے فیڈریشن پر بڑی رقم تاحال واجب الدا ہے۔