Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsنوح بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نوح بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے


فوٹو: فائل

کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

جنوبی افریقہ میں 4 اکتوبر سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کی 6 رکنی ٹیم حصہ لے گی جس میں نوح بٹ، حسنین رضا اور عبدالجبار عدنان کے علاوہ پاور لفٹر بہنیں ویرونیکا سہیل، ٹوئنکل سہیل اور سیبل سہیل بھی دستے کا حصہ ہیں۔ 

کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ پہلی بار پاور لفٹنگ کے 120 کلوگرام پلس مقابلے میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ساتھ اختلافات کی بنا پر نوح بٹ کو ایونٹس میں موقع نہیں مل رہا تھا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں