Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsنوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے


سربیا کے نوواک جوکووچ—فائل فوٹو

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

پیرس میں ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے اٹلی کے لورینزو موساٹی کو 3-2 سے شکست دی۔

نوواک جوکووچ کی جیت کا اسکور 5-7، 7-6، 6-2، 3-6 اور 0-6 رہا۔

واضح رہے کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

جرمنی کے الیگزینڈر زیورف نے سابق عالمی چیمپئن کو اسٹریٹ سیٹس میں ہراکر ایونٹ سے باہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2005ء سے 2022ء کے درمیان رافیل نڈال 14 مرتبہ کلے کورٹ گرینڈ سلئیم فرنچ اوپن ٹائٹل جیت چکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں