لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کا مینجر مقرر کر دیا۔ نوید اکرم چیمہ کا پہلا اسائنمنٹ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔پی سی بی نے سیریز کےلیے سپورٹنگ اسٹاف کے اعلان میں مینجر کی تصدیق کی ہے۔
علاوہ ازیں ٹم نیلسن کو ہائی پرفارمنس کوچ بنائے جانے کا بھی باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔