Saturday, December 28, 2024
ہومSportsنگران وزیراعلیٰ محسن نقوی قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات کب سے دیکھنا...

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات کب سے دیکھنا شروع کریں گے ؟ پتا چل گیا  



نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات کب سے دیکھنا شروع کریں گے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی مینجمنٹ کے حوالے سے مشاورت کریں گے تاہم ذاتی طور پر محسن نقوی غیر ملکی کوچنگ سٹاف کے حق میں ہیں۔ محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم مینجمنٹ بنانا چاہتے ہیں اور وہ کرکٹ معاملات پر سابق کرکٹرز سے مشاورت کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دو روز قبل محسن نقوی نے تبدیلیوں کے حوالے سے دو ٹوک بتا دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ جو آتا ہے وہ اپنی کابینہ تو لاتا ہے، ان کا سارا فوکس ان دنوں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ہے۔ چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کی تشہیری مہم مؤثر انداز میں چلانے کے احکامات دے دیے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں