Saturday, December 28, 2024
ہومSportsنیشنل انڈر 17 تائی کوانڈو چیمپئن شپ پاکستان آرمی کے نام

نیشنل انڈر 17 تائی کوانڈو چیمپئن شپ پاکستان آرمی کے نام



پاکستان آرمی نے 2 روزہ نیشنل انڈر 17 تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیت لی۔

فاتح ٹیم نے سونے کے 7، چاندی کے 4 اور کانسی کے 2 تمغے حاصل کیے، سندھ کی ٹیم کی دوسری پوزیشن رہی۔

لاہور کے نشتر اسپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں کھیلی جانے والی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے 7 گولڈ، 4 سلور اور 2 برونز میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سندھ کی ٹیم 2 گولڈ، 7 سلور اور 2 برونز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پنجاب کی ٹیم نے 2 گولڈ، 5 سلور اور 1 برونز میڈل جیتا، اُس کی تیسری پوزیشن رہی۔

چیمپئن شپ میں لڑکوں اور لڑکیوں نے مختلف کیٹیگریز میں مہارت کا مظاہرہ کر کے اپنی شناخت بنائی۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس کھیل سے سیلف ڈیفنس کا موقع ملتا ہے ایسے ایونٹس ہونے چاہئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں