Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsنیشنل انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کانکررز اور اسٹرائیکرز کے...

نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کانکررز اور اسٹرائیکرز کے درمیان اتوار کو ہوگا


اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)کانکررز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں اتوار کے روز نیشنل انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مدمقابل ہونگی۔ جمعہ کے روز کھیلے گئے آخری لیگ میچوں میں کانکررز  اور اسٹرائیکرز نے کامیابی حاصل کرلی۔ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کانکررز  نے انونسیبلز کو 73 رنز سے ہرادیا۔
کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 144 رنز بناڈالے۔ سمیعہ افسر نے سات چوکوں کی مدد سے51 رنز اسکور کیے۔ کومل خان نے 42 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 93 رنز کا اضافہ کیا۔ جواب میں انونسیبلز کی ٹیم  7 وکٹوں پر 71 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔سمیعہ افسر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ 

دوسرے میچ میں اسٹرائیکرز نے چیلنجرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔چیلنجرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔طیبہ امداد نے11 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔وہ اس عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔اسٹرائیکرز نے گیارہویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں