Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsنیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی

نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی



نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ 5 سے 21 مئی تک کراچی میں کھیلی جانی تھی۔

پی ایف ایف کے مطابق متعدد کلبوں کی جانب سے فیڈ بیک کے بعد اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تعلیمی سرگرمیوں اور چیمپئن شپ کی تاریخوں میں تصادم کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کیا گیا۔

پی ایف ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، اگلے شیڈول کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا جبکہ چیمپئن شپ کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں