Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsنیوزی لینڈ سے لگاتار تیسری شکست کے بعد پاکستان ٹیم سے متعلق...

نیوزی لینڈ سے لگاتار تیسری شکست کے بعد پاکستان ٹیم سے متعلق سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلنے لگے


فوٹو بشکریہ کرک انفو

نیوزی لینڈ کے خلاف لگاتار تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلنے شروع ہوگئے۔

پاکستان میں سابقہ ٹوئٹر (ایکس) پر نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان اور بابر اعظم سے متعلق ٹرینڈ ٹاپ لسٹ میں شامل ہوگیا۔

ان ٹرینڈز پر ہزاروں کی تعداد میں پوسٹ کی جارہی ہیں جن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور سلیکشن سمیت بابر اعظم کی کارکردگی پر صارفین اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو اب تک تینوں میچز میں شکست ہوچکی ہے لیکن ان تینوں میچز میں بابر اعظم نے نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جس پر ان کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں سیریز کے باقی رہ جانے والے 2 میچز پر بھی صارفین اپنی رائے دے رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں