Sunday, December 29, 2024
ہومSportsنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے شیڈول کا اعلان کر...

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد لاہور 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ 2 ٹی20 انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔ ٹی20 سیریز کے تمام پانچ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 17 ماہ کے عرصے میں اس کا تیسرا دورۂ پاکستان ہوگا، اس سے قبل اس نے دسمبر 2022/ جنوری 2023 میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں 10 وائٹ بال میچوں میں حصہ کیلئے پاکستان آئی تھی یہ میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں