Monday, December 23, 2024
ہومSportsنیوزی لینڈ کو زور دار جھٹکا کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف...

نیوزی لینڈ کو زور دار جھٹکا کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر 



نیوزی لینڈ کو زور دار جھٹکا، کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر 

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔

واضح رہے کہ کیویز کپتان ولیمسن نے آرام کی غرض سے صرف تیسرا ٹی 20 نہ کھیلنے کا پہلے سے فیصلہ کر رکھا تھا تاہم اب وہ مکمل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔کین ولیمسن ہملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ کے دوران ہیم سٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ اپنی اننگ بھی مکمل نہیں کھیل سکے تھے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین واپس چلے گئے تھے۔

پیر کے روز سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ہیم سٹرنگ کا شکار ہونے کے بعد اب ولیمسن مکمل سیریز سے آؤٹ ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ ٹم سیفرٹ کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔کیویز میڈیا کے مطابق ٹیم کوچ گیر سٹینڈ نے بھی ولیمسن کے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔یاد رہے کہ پاکسان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا تیسرا ٹی میچ بدھ کو ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں