Sunday, December 29, 2024
ہومSportsنیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، قومی اسکواڈ کے زیرِ غور کھلاڑیوں کے نام...

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، قومی اسکواڈ کے زیرِ غور کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے


فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔

کاکول میں ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل وائٹ بال کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے درمیان جاری ہے۔ 

اس حوالے سے گزشتہ روز چیئرمین محسن نقوی سے بھی کپتان اور سلیکٹرز کی ملاقات ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز ہے، فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ نہ ہو سکے لیکن وہ ری ہیب جاری رکھیں گے، حارث رؤف پی ایس ایل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

زیرِ غور کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، اسامہ میر،  شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عماد وسیم، محمد عامر، زمان خان، عثمان خان، وسیم جونیئر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی شامل ہیں جبکہ فخر زمان کے ہاتھ کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں