واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کیوی کرکٹر کورے اینڈرسن کو امریکا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا،کورے اینڈرسن 2015 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔
امریکی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کی قیادت موننک پٹیل کریں گے، امریکی اسکواڈ میں ایرون جونز، آندریاس گوز، علی خان، ہرمیت سنگھ، ملند کمار، جیسی سنگھ، نسراگ پٹیل، نتیش کمار اور نوشتش کینجگے شامل ہیں۔سوربھ نیتھرالوکار، شیڈلے وین شالووک، شایان جہانگیر اور اسٹیون ٹیلر بھی امریکی ٹیم کا حصہ ہیں۔