Sunday, December 29, 2024
ہومSportsورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو بورڈ سے ملنے والی انعامی رقم سے...

ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو بورڈ سے ملنے والی انعامی رقم سے کس کھلاڑی کو کتنا حصہ ملے گا؟



(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم کیلئے بھارتی  بورڈ کی انعامی رقم کی تقسیم سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے فاتح ٹیم  کیلئے  125 کروڑ  بھارتی روپے کا اعلان کیا تھا، میڈیا رپورٹ کے مطابق جے شاہ کی اعلان کردہ  انعامی رقم 42 اراکین میں تقسیم کی جائے گی، بھارتی سکواڈ میں 15 کھلاڑیوں سمیت سپورٹ سٹاف، ریزروز اور دیگر 42 افراد شامل تھے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انعامی رقم تمام افراد میں تقسیم کی جا رہی ہے تاہم انعامی رقم میں سے ہر کسی کو اس کے رول کے مطابق حصہ دیا جائے گا، 15 رکنی سکواڈ کو یکساں طور پر 5، 5  کروڑ روپے دیے جائیں گے، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو بھی 5 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ سپورٹنگ سٹاف کے اراکین کو اڑھائی اڑھائی کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاردک پانڈیا سے علیحدگی؟ اہلیہ نتاشا کا پہلی بار بیان سامنے آگیا

انعامی رقم سے سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو  ایک ایک  کروڑ روپے ملیں گے، ایک  فزیو تھراپسٹ،  3 تھرو ڈاؤن سپیشلسٹ،  2 مساجر اور سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کو 2، 2 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ 4 ریزروکھلاڑیوں کو بھی ایک ایک  کروڑ روپے مل رہے ہیں۔

واجح رہے کہ انعامی رقم کی تقسیم کے حوالے سے تمام کرکٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں