Friday, December 27, 2024
ہومSportsورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان


علامتی فوٹو

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کےلیے پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ایونٹ 9 سے 15 دسمبر تک ہانگ کانگ میں ہوگا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستان اسکواش ٹیم میں ناصر اقبال، عاصم خان، نور زمان اور عبداللّٰہ نواز شامل ہیں۔

دوسری جانب ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے ایونٹ کے ڈراز کا اعلان بھی کر دیا ہے جس کے مطابق 26 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان کو گروپ ایچ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ میزبان ہانگ کانگ، پیرو اور اٹلی سے ہوگا۔ ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ کےلیے کوالیفائی کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اب تک 6 مرتبہ ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت چکا ہے۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 1993 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں