نارتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 20رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا تھا ،پاکستانی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں پر 198 رنز بنائے تھے،جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 179 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے یونس خان نے 65، کامران اکمل نے 46، عامر یامین نے49 اور سہیل تنویر نے 33 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے فیڈل ایڈورڈ نے تین، سلیمان بین نے دو، جیروم ٹیلر اور ڈیوائن سمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔