Thursday, December 26, 2024
ہومSportsورلڈ کپ کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ نامور کرکٹرز نے...

ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ نامور کرکٹرز نے پیش گوئی کر دی



(24 نیوز) سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی اور سابق برطانوی کرکٹر کالنگ ووڈ نے ورلڈ کپ کی سیمی جائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر جانے والی ٹیموں کے نام بتا دیئے، انہوں نے رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں سب سے پہلا نمبر آسٹریلیاں کو دیا ہے، دوسرے نمبر پر انہوں نے بھارت کا انتخاب کیا، تیسرے نمبر پر انہوں نے مضبوط مڈل آرڈر بیٹنگ کے باعث جنوبی افریقہ کو چنا اور انگلینڈ کو انہوں نے چوتھی تیم کے طور پر شامل کیا کیونکہ وہ دو بار ورلڈ کپ جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ابتک کتنی ہیٹ ٹرکس ہوئیں؟ کوئی پاکستانی بولر شامل ہے یا نہیں؟

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2010 کی فاتح انگلینڈ ٹیم کے کپتان کالنگ ووڈ نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا انتخاب کیا، اپنی پیش گوئی سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں انگلینڈ کو لازمی طور پر چنوں گا، ویسٹ انڈیز کو ہوم کنڈینشز کا بہت فائدہ ہوگا، آسٹریلیا ہمیشہ سے ہی عالمی سطح کے ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرتی ہے اور بھارت اپنے تگڑے سکواڈ کے باعث سیمی فائنل تک جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں