لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر پی ایچ ایف نے وقار یونس کو علاج میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ وقار یونس قومی ٹیم کے ہیرو ہیں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ایچ ایف صدر طارق بگٹی نے جناح ہسپتال میں گول کیپر وقار یونس کی عیادت کی اور علاج میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وقار یونس اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈمیں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے،صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے کہاکہ وقار یونس قومی ٹیم کے ہیرو ہیں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے،گول کیپر وقار یونس کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، مینجمنٹ سے جس نے بھی کوتاہی کی ایکشن لیا جائے گا۔
وقار یونس نے کہاکہ طارق بگٹی میرے کیریئر کے پہلے صدر ہیں جو زخمی کھلاڑی کے پاس آئے،یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مجھے میرے واجبات ملیں گے ۔