Monday, January 6, 2025
ہومSportsوقار یونس کے بھائی کی قومی کرکٹر عالیہ ریاض سے نکاح کی...

وقار یونس کے بھائی کی قومی کرکٹر عالیہ ریاض سے نکاح کی تقریب میں بابر اعظم کی شرکت



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی کمنٹیٹر علی  یونس کا نکاح ہوگیا، تقریب میں قومی کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق نکاح کی تقریب کا اہتمام نجی فارم ہاؤس پر کیا گیا تھا جہاں سابق کپتان وقاریونس نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔تقریب میں کپتان بابر اعظم، سابق سربراہ کرکٹ بورڈ  رمیز راجہ، سابق کپتان مصباح الحق،  محمد یوسف، وہاب ریاض،عبدالرزاق، کامران اکمل، امام الحق، مشتاق احمد اورعمران نذیر بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ عالیہ ریاض اور علی یونس کی چند دن پہلے منگنی ہوئی تھی۔ نکاح کے موقع پر عزیز و اقارب اور دوستوں نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں