Monday, December 23, 2024
ہومSportsون ڈے کرکٹ کا ایک بدترین ریکارڈ عبداللّٰہ شفیق کے نام ہوگیا

ون ڈے کرکٹ کا ایک بدترین ریکارڈ عبداللّٰہ شفیق کے نام ہوگیا


فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی اوپنر عبداللّٰہ شفیق کے نام ون ڈے کرکٹ کا بدترین ریکارڈ بن گیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں عبداللّٰہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

وہ ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے۔

عبداللّٰہ شفیق ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی ہوگئے ہیں۔ 2024 میں عبداللّٰہ شفیق انٹرنیشنل کرکٹ میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر عمران نذیر اور محمد حفیظ کے پاس تھا۔ عمران نذیر سال 2000 میں 6 مرتبہ جبکہ محمد حفیظ سال 2012 میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں