Thursday, December 26, 2024
ہومSportsوہ جن سے ثانیہ مرزا پیار کرتی ہیں تصاویر جاری کردیں

وہ جن سے ثانیہ مرزا پیار کرتی ہیں تصاویر جاری کردیں


نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو اپنی روز مرہ کی مصروفیات سے متعلق آگاہ کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق کھلاڑی نے چند تصاویر پوسٹ کیں اور بتایا کہ ان کی زندگی سب سے زیادہ اہمیت اہل خانہ کی ہے اور ان کے ساتھ گزارے لمحات ان کے لیے سب سے خاص ہیں۔ 

انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لی گئی تصاویر، اُن سب چیزوں کے ساتھ جن سے میں بے حد پیار کرتی ہوں‘۔

انسٹاگرام کی پوسٹ میں شیئر  کی گئی تصاویر کے مطابق ثانیہ مرزا نے گزشتہ دو ہفتے اپنی بہن، بیٹے اور دوستوں کے ساتھ گزارے ہیں۔ان تصاویر میں ثانیہ ایک ریستوران میں ہیں، ایک تصویر میں آئینے کے سامنے اور ایک میں جم میں موجود ہیں، مزید یہ کہ انہوں نے اپنے دوستوں، بیٹے، بہن اور بھانجی کے ساتھ باہر گھومتے ہوئے بھی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ایک تصویر میں انہیں اپنی بھانجی کو کھانا کھلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 

خیال رہے کہ ثانیہ ان لمحات کو اپنی زندگی کے بہترین لمحات تصور کرتی ہیں۔ اِن تصاویر میں آخری تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی پسندیدہ چیزوں کی فہرست میں میٹھا بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مختلف انسٹا سٹوریز بھی شیئر کی ہیں، جس میں ایک ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تھی، جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ ’مائی‘ اور ساتھ میں سرخ دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا گیا، اس کا مطلب ’مائی لوو‘ ہوا۔

ایک اور انسٹا سٹوری کے مطابق روز مرہ کی زندگی میں مسلسل آگے بڑھنے کے لیے معمولاتِ زندگی میں کیفین شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ایک چائے کے کپ کی تصویر شیئر کی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں