Saturday, January 4, 2025
ہومSportsویرات کوہلی انگلینڈ کیخلاف سیریز کے باقی ٹیسٹ میچز کھیلیں گے یا...

ویرات کوہلی انگلینڈ کیخلاف سیریز کے باقی ٹیسٹ میچز کھیلیں گے یا نہیں؟ معمہ حل ہوگیا



ویرات کوہلی انگلینڈ کیخلاف سیریز کے باقی ٹیسٹ میچز کھیلیں گے یا نہیں؟ معمہ …

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر  ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی تین ٹیسٹ میچز کھیلیں گے یا نہیں جو اب حل ہوگیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی 3 ٹیسٹ میچز کے لیے بھارتی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے مطابق ویرات کوہلی کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے کیونکہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث بقیہ سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے، سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا کہ بورڈ ویرات کوہلی کے فیصلے کا احترام کرتا ہے جبکہ رویندرا جڈیجا اور کے ایل راہول کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

واضح رہے اس سے قبل ویرات کوہلی 2 ٹیسٹ میچز کیلئے دستیاب نہیں تھے۔ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز  ایک ایک سے برابر ہے، سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 15 فروری، چوتھا 23 فروری اور پانچواں 7 مارچ سے شروع ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں