Friday, December 27, 2024
ہومSportsویرات کوہلی اور روہت شرما کو پاکستان میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں:...

ویرات کوہلی اور روہت شرما کو پاکستان میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں: یونس خان



(محمد حماد) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈری یونس خان نے خواہش کا ظاہر کی ہے کہ وہ بھارتی سپرسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور روہت شرما کو پاکستان میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

لیاری کو ہرا بھرا کرنے کے سلسلے میں لیاری ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گرین لیاری شجر کاری مہم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں لیجنڈری کرکٹر اور سابق قومی کپتان یونس خان نے شرکت کی اور گرین لیاری شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ٹاؤن مونسپل کارپوریشن لیاری حماد این ای ڈی خان ٹاؤن چئیرمین اور دیگر ایتھلیٹ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر یونس خان کا کہنا تھا میرا تعلق مردان سے ہے اور وہ بھی لیاری سے مماثلت رکھتا ہے، گرین لیاری سے گرین کراچی اور گرین پاکستان تک ہمیں جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف فٹبالر لیونل میسی کس کو میسج کر رہےتھے؟ اہلیہ نے رَنگے ہاتھوں پکڑ لیا

ایک سوال کے جواب میں یونس خان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کو پاکستان میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، وقار یونس کا پی سی بی کے معاملات دیکھنا اچھی علامت ہے، ایسے لوگوں کو پی سی بی میں لانا چاہیے جو ڈیلیور کرسکیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں