Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsویسٹ انڈیز کو شکست پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل...

ویسٹ انڈیز کو شکست پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گیا



(افضل بلال) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 20 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

برطانوی شہر نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پاکستان چیمپئنز کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، 199 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ساری ٹیم 19.5 اوورز میں 178 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایشلی نرس 36 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ڈووائن سمتھ 26، کرس گیل 22، چیڈوک والٹن 19، اور ریاد ایمرٹ نے 29 کی دھواں دار اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے 21 رنز کے عوض 4 شکار کیے، ان کے علاوہ وہاب ریاض اور شعیب ملک نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سہیل تنویر نے مقررہ 4 اوورز میں صرف 17 رنز دیئے۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے کپتان یونس خان 65 رنز کیساتھ نمایاں رہے، کامران اکمل نے 46، سہیل تنویر نے 33 رنز بنائے اور عامر یامین 40 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، علاوہ ازیں صعیب مقصود اور شاہد آفریدی ایک ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ شرجیل خان، شعیب ملک اور مصباح الحق بغیر کھاتا کھولے چلتے بنے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

ویسٹ انڈیز کی جانب سے فیڈل ایڈوارڈز نے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلیمان بین نے 2 جبکہ جروم ٹیلر اور ڈوائن سمتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں