لاہور (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک3 روزہ میچ بھی کھیلے گا۔
پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔
آخری بار ویسٹ انڈیز نے 2006 میں3 ٹیسٹ کھیلے تھے۔