(24نیوز) ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی عامر جانگو اپنے ڈیبیو میچ میں سینچری کرنے پر اپنی پورے ٹیم اور شائقین کے سامنے خدا کے آگے سجدہ ریز ہو گئے۔
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز نے 45.5 اورز میں چھ وکٹوں پر 325 رنز بنا کر ہدف باآسانی حاصل کرلیا ۔ ویسٹ انڈیز کے مسلمان کھلاڑی امیر جانگو کے ناقابل شکست 104 اور کیسی کارٹی کے 95 رنز کی بندولت ویسٹ انڈیز نے ہدف حاصل کیا اور سیریز 3-0 سے جیت لی ۔
امیر جانگو 46 سالوں میں ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے ویسٹ انڈین بن گئے۔ انہوں نے دو تیز شراکت داری کے ساتھ ٹیم کی رہنمائی کی۔ یہ چوتھی بار بھی ہے کہ ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میں 300 سے زیادہ کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ قومی فاسٹ بولر جہانداد خان چھا گئے، جنوبی افریقا کی 2اہم وکٹیں لے لیں