Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsویلڈن قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو ,وزیراعظم نے محسن نقوی کی صلاحیتوں کااعتراف...

ویلڈن قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو ,وزیراعظم نے محسن نقوی کی صلاحیتوں کااعتراف کر لیا



(24نیوز)   قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تعمیر نو کی تقریب منعقدہوئی،اس موقع پروزیراعظم نے محسن نقوی کی صلاحیتوں کاکھل کراعتراف کیا۔ شہبازشریف نے  قذافی اسٹیڈیم کی بحالی کا منصوبہ قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہاامید ہے محسن نقوی ترقیاتی منصوبوں کی طر ح یہ منصوبہ بھی مکمل کریں گے اورپاکستان کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم نے قذافی اسٹیڈیم کی بحالی کے منصوبے کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا امید ہے محسن نقوی ترقیاتی منصوبوں کی طر ح یہ منصوبہ بھی مکمل کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزیدکہاکہ جلد کھیلوں میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں صرف اور صرف میرٹ پرکھلاڑیوں کے انتخاب کو مدنظر رکھا جائے گا،
تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ءاللہ تارڑ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں