Saturday, December 28, 2024
ہومSportsویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان 56 رنز پر ڈھیر...

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان 56 رنز پر ڈھیر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر



(24 نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن 56 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا خاص طور پر نشرح سندھو نے 3 وکٹیں حاصل کیں، لیکن فیلڈرز کی جانب سے 7 کیچز ڈراپ کیے جانے کی وجہ سے کیوی ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے نہ روکا جا سکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس نے 28، بروک ہیلی ڈے نے 22، اور سوفی ڈیوائن نے 19 رنز بنائے۔

پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے 111 رنز کا ہدف 10.4 اوورز میں حاصل کرنا تھا جس کے لیے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی گئی، لیکن یہ حکمت عملی ناکام رہی اور 28 رنز پر ہی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، کپتان فاطمہ ثنا نے 21 رنز بنائے جبکہ منیبہ علی 15 رنز کے ساتھ دوسری ڈبل فیگر میں داخل ہونے والی بیٹر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر کی حمایت میں بولنا فخر زمان کو مہنگا پڑ گیا

یہ پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میں سب سے کم سکور رہا، اس سے قبل 2009 میں انگلینڈ کے خلاف 60 رنز کا کم ترین سکور تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا ورلڈکپ کا سفر گروپ اسٹیج پر ہی ختم ہوگیا جبکہ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں