Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان


فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ڈھاکا میں ہو گا اور فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکا میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون کے ساتھ شامل ہے جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سلہٹ میں کھیلے گی۔

علاوہ ازیں پاکستان کا 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 11 کو کوالیفائر ون اور 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ شیڈول ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں