Friday, December 27, 2024
ہومSportsویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت ویمن نے پاکستان ویمن کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز نے بھارت کو جیت کےلیے 106 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

منبیہ علی 17  اور عروب شاہ نے ناقابل شکست 14 رنز بنائے۔ بھارت کی ارون دھتی ریڈی نے 3 وکٹیں لیں۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف بھارتی ویمن ٹیم نے 19ویں  اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا۔ بھارتی بیٹر شفالی ورما نے 32 اور جمائمہ روڈریگز نے 23 رنز بنائے۔ سمریتی مندھانا 7 اور ریچہ گھوش صفر پر آوٹ ہوئیں۔

پاکستان کی فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی بولر اروندھتی ریڈی کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں