Friday, January 3, 2025
ہومSportsویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کل پہلا وارم اپ میچ...

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کل پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی


— فائل فوٹو

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آج دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلا دیش سے ہو گا۔

سابق کپتان اور ساتواں ورلڈ کپ کھیلنے والی ندا ڈار نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی اچھی تیاری کی ہے، ملتان میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے میگا ایونٹ کی تیاری کا موقع ملا۔

ندا ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں گرمی ہے جو پاکستان کی کنڈیشن کے مطابق ہے، یہاں کی وکٹس اسپنرز کو مدد کریں گی، کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ میں ٹیم اچھے نتائج دے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس سعدیہ اقبال، نشرح سندھو جیسی اچھی اسپنرز ہیں اور میں خود بھی اسپن بولنگ آل راؤنڈر ہوں، ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز سے بھی تیاری کو مدد ملے گی۔

علاوہ ازیں فاسٹ بولر ڈیانا بیگ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل فٹنس کیمپ لگا تھا جہاں فٹنس پر اچھا کام ہوا، ملتان میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اچھی رہی۔

ڈیانا بیگ نے کہا ہے کہ سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری ہوئی، فاسٹ بولر کوچ جنید خان کے ساتھ فاسٹ بولنگ یونٹ بہتر ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا، 10 ٹیموں کے درمیان 23 میچز کھیلے جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں